مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں دوسرے روز تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

Training workshop in itikaf City Under MSM

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں طلباء کی تربیت کیلئے ’’التربیہ 2023‘‘ کے تحت دوسرے روز تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں چوہدری عرفان یوسف نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن نے ایم ایس ایم کے طلباء کو ’’بطور ذمہ دار ہمارے کرنے کے کام‘‘ کے موضوع پر فکر انگیز گفتگو کی۔ اس موقع پر شیخ فرحان عزیز مرکزی صدر MSM پاکستان اور مرکزی و زونل ذمہ داران بھی موجود تھے جبکہ ٹریننگ ورکشاپ میں معتکفین طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تربیتی ورکشاپ میں طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عرفان یوسف کا کہنا تھا کہ بطور ذمہ دار ہمارے کرنے کے کاموں میں سب سے پہلا کام دعوت ہے۔ دعوت کسی بھی تحریک کا نیوکلیئس ہوتی ہے اگر ہم نئے لوگوں دعوت نہیں دیں گے تو کبھی بھی ایک تحریک مستحکم نہیں ہوسکتی۔ دوسرا اہم ترین کام اپنی تنظیم کو مضبوط اور مستحکم کرنا ہے۔ تنظیم کو مستحکم کرنے کیلئے اپنے علاقے میں کرداد ادا کرنا ہوتا ہے جبکہ تیسرا اہم ترین کام تربیت ہے۔ ہمیں اپنی تنظیم کے ساتھ مل کر خود بھی اور دوسرے ذمہ داران و طلباء کی تربیت کا اہتمام کرنا چاہیے۔ یاد رکھیں انقلاب ہجوم نہیں بلکہ تربیت یافتہ نوجوان لیکر آیا کرتے ہیں۔ اس لیے ہم خود بھی اور آپنے تحریکی ساتھیوں کو شیخ الاسلام کے خطابات سنایا کریں اور اپنی تربیت کا اہتمام کیا کریں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کے ساتھ کارکنان ہیں مگر انکی تربیت نہیں ہے تو آپ کبھی اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکتے۔ اس لیے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ہمیشہ اپنے ذمہ داران کی تربیت کا اہتمام کرتی ہے اور انہیں تربیت یافتہ کارکن بنانے میں مصروف ہے۔ ہمارا چوتھا کام طلباء حقوق کا تحفظ ہے۔ ہمیں طلباء حقوق کیلئے آواز اٹھانی چاہیے اور ہمیشہ طلباء حقوق کیلئے جدوجہد کرنی ہے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے ہمیشہ طلباء حقوق کیلئے بےمثال کردار ادا کیا ہے۔

تبصرہ