مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب میں ’’دعوتِ افطار‘‘ کا اہتمام

Iftar Dinner MSM In Islamabad

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ’’دعوتِ افطار‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی شرکت شیخ فرحان عزیز مرکزی صدر MSM پاکستان نے کی۔

دعوتِ افطار کے اس پروگرام میں سید بلال حسن صدر MSM اسلام آباد، سید فراز ہاشمی ہیڈ ڈیجیٹل میڈیا افیئرز MSM پاکستان، شرجیل احمد جنرل سیکرٹری MSM اسلام آباد اور دیگر زونل ذمہ داران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، قائد اعظم یونیورسٹی، کامسیٹس یونیورسٹی اور اسلام آباد بھر کے کالجز اور تحصیلات سے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

دعوتِ افطار میں طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر MSM پاکستان کا کہنا تھا کہ کائناتِ انسانی میں جس بھی معاشرے، قوم، ملک، ریاست اور تحریک نے ترقی کی اور اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے وہاں طلباء کا کردار ہمیشہ ہراول دستے کا رہا ہے۔

دنیا بھر میں جتنے بھی معاشروں میں مثبت تبدیلی یا انقلاب آئے وہاں طلباء کا نمایاں حصہ رہا ہے اسی طرح تحریکِ آزادی میں بھی 1857 سے لیکر آل انڈیا مسلم لیگ کے قیام تک اور پھر قردادِ پاکستان سے لیکر آزادیِ پاکستان تک ہر موقع پر طلباء کا اہم رول ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ حتیٰ کہ پیغمبرِ انقلاب ﷺ نے جب مکہ مکرمہ کو فتح کیا اور اسلام کو بحیثیت نظام نافذ کیا تو اس ساری جدوجہد میں بھی نوجوان صحابہ کرام کا کردار نمایاں رہا۔

آج کے اس بے راہ روی کے دور میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ احیائے اسلام، فروغ عشقِ رسولﷺ، استحکام پاکستان اور مصطفوی معاشرے کے قیام کیلئے مصروف عمل ہے۔ ایم ایس ایم طلباء کی اخلاقی و روحانی، تنظیمی و انتظامی تربیت کیلئے برسرِ پیکار ہے۔

Iftar Dinner MSM In Islamabad

Iftar Dinner MSM In Islamabad

Iftar Dinner MSM In Islamabad

Iftar Dinner MSM In Islamabad

Iftar Dinner MSM In Islamabad

Iftar Dinner MSM In Islamabad

تبصرہ