مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گلگت کے زیراہتمام ’’سٹوڈنٹس کنونشن‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر حسن علی نائب صدر MSM پاکستان، توقیر یش صدر MSM گلگت بلتستان اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ سٹوڈنٹس کنونشن میں گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں سے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔
چوہدری عرفان یوسف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چودہ سو سال پہلے جو دین ہمارے پاس آیا اور جو کتاب قرآن پاک کی صورت میں ہمارے پاس آئی، اسکے ذریعے مٹھی بھر مسلمان اس کتاب کو لےکر پوری دنیا میں پھیل گئے مگر آج ہم زوال کا شکار ہیں ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ اسکی کیا وجوہات ہیں۔
چوہدری عرفان یوسف کا کہنا تھا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ایک بھرپور منشور رکھنے والی طلبہ تنظٰم ہے۔ ہمارے منشور میں یہ بات شامل ہے کہ ہم نے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبہ کی تربیت کرنی ہے اور انہیں اچھا مسلمان، اچھا شہری بنانا ہے تاکہ جب وہ پریکٹیکل لائف میں جائیں تو وہ اپنے وطن اور معاشرے کی تعمیر کیلئے کام کر سکیں اور اپنے علاقے کی بہتری کیلئے کام کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے منشور کے مطابق پاکستان کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبہ کی تربیت کرنی ہے۔ ہم سب نے علم اور امن کے پیامبر بننا ہے اور ہم نے اپنے عقیدے کو اسطرح پیش کرنا ہے کہ ہم نے دوسرے عقیدے والوں کا بھی ادب اور احترام کرنا ہے۔ آج مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے ہمیشہ علم، امن، استحکامِ پاکستان اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔
تبصرہ