مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی طرف سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کیا گیا، سیلاب سے متاثرہ علاقوں فاضل پور میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رضا کاروں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں راشن اور روزمرہ کے استعمال کی ضروری اشیا تقسیم کیں۔ اس موقع پر ایم ایس ایم کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے مرحلہ وار سیلاب سے متاثرہ 20 ہزاروں خاندانوں کو راشن کی فراہمی اور انکی امداد کیلئے ریلیف فنڈ قائم کر دیا ہے۔
چوہدری عرفان یوسف نے کہا کہ پنجاب سمیت چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں سیلاب متاثرین کی بھر پور مدد کی جائے گی۔ متاثرین سیلاب کو راشن،کپڑے، خیمے، پانی اور طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور غم زدہ خاندانوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک سیلاب اور اسکی تباہ کاریاں ختم نہیں ہوتیں تب تک مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رضاکار میدانِ عمل میں موجود رہیں گے اور سیلاب سے متاثرہ ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کرتے رہیں گے۔
روالپنڈی میں فنڈ ریزنگ
منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے رضا کاروں نے مختلف مارکیٹوں میں فلوٹ کے ذریعے سیلاب زدگان کے لیے امدادی فنڈ اکھٹا کیا۔
تبصرہ