منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام میرپور آزاد کشمیر میں سیلاب زدگان کے لیے امدادی کیمپ لگایا گیا، جس میں اہل علاقہ اور لوگوں نے اپنے صدقات و عطیات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو جمع کرائے۔ منہاج القرآن کے زیراہتمام سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی مدد کے لیے ملک بھر میں امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ ان کیمپس میں جمع ہونے والی نقدی، کھانے پینے کی چیزیں اور دیگر اشیاء کو سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
تبصرہ