مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے زیراہتمام ’’دعوتِ افطار‘‘

MSM Iftar dinner

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ’’دعوتِ افطار‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر MSM پاکستان نے خصوصی شرکت  کی۔ اس موقع پر شیخ فرحان عزیز سیکرٹری جنرل MSM پاکستان، محسن اقبال صدر MSM لاہور زون بھی موجود تھے۔ دعوت افطار میں گورنمنٹ کالج ماڈل ٹاؤن، گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ، سپیرئیر کالج ٹاؤن شپ، منہاج یونیورسٹی لاہور، UMT لاہور اور جامع پنجاب لاہور سے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔

چوہدری عرفان یوسف نے دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں جب بدی حملہ آور ہے تو اس ماحول میں ایم ایس ایم پورے پاکستان میں "امر بالمعروف اور نہی عن المنکر" کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ایس ایم پورے پاکستان کے کالجز اور یونیورسٹیز اور شہروں کے اندر طلباء کی کردار سازی اور کونفیڈنس بلڈنگ کیلئے طلباء کی کونسلنگ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایم ایس ایم کے پلیٹ فارم سے ملک بھر کے طلباء کی کردار و شخصیت کی تعمیر کے ذریعے پاکستان کو باشعور افراد کی کھیپ دینا چاہتے ہیں۔

MSM Iftar dinner

MSM Iftar dinner

MSM Iftar dinner

MSM Iftar dinner

تبصرہ