مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام بھوربن مری میں تین روزہ تنظیمی و تربیتی کیمپ منعقد ہوا، جس میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایم کے تربیتی کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء معاشرے کا اہم ترین حصہ ہیں۔ ملکی ترقی میں طلباء کا بنیادی کردار ہے، طلباء کو بامقصد لائف سٹائل دینا ایم ایس ایم کا اولین مقصد ہے۔
کیمپ میں لاہور، سنٹرل پنجاب، شمالی پنجاب اور اسلام آباد سے ایم ایس ایم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری عرفان یوسف مرکزی، صدر ایم ایس ایم پاکستان، علامہ غلام مرتضیٰ علوی ڈائریکٹر نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن، شیخ فرحان عزیز سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم پاکستان، علامہ منہاج الدین قادری مرکزی ڈائریکٹر آرگنائزیشنل ٹریننگ تحریک منہاج القرآن، انجینئر سردار اویس ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم، میاں انصر محمود صدر ایم ایس ایم شمالی پنجاب، علی قریشی صدر ایم ایس ایم لاہور، فہد سردار صدر ایم ایس ایم سنٹرل پنجاب، زہیر زکی اور خالد خان بھی موجود تھے۔
تبصرہ