گلگت سٹی میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام طلبہ کنونشن

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گلگت سٹی کے زیراہتمام طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ ایم ایس ایم کے صدر عرفان یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے طلباء کو ایک نظریہ اور اور مقصدیت دی ہے، جس نے روایتی طلباء کے سیاسی کلچر کو ختم کر دیا اور آج ایم ایس ایم کے پلیٹ فارم سے پورے ملک میں طلباء یکجا ہو کر جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے طلباء کو مستقبل کا معمار قرار دیا ہے۔ ملکی ترقی طلباء کے بغیر ادھوری ہے۔

اس موقع پر ایم ایس ایم کے مرکزی رہنماء شیخ فرحان عزیز، عبد الحمید منہاجین راہنماء منہاج القرآن گلگت بلتستان، چوہدری ضلج انقلابی، راجہ عطاء المصطفٰی، راجہ حسیب اور حسن علی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے گلگت میں ایم ایس ایم گلگت کو طلباء کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔

تبصرہ