گلگت بلتستان: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے احتجاجی مظاہرہ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گلگت بلتستان کے زیراہتمام گلگت پریس کلب کے باہر شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی کے موقع پر 17 جون 2021ء کو پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گلگت بلتستان کے صدر حسن علی سمیت قائدین و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

تبصرہ