مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جنوبی پنجاب کی تنظیم نو

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جنوبی پنجاب کی تنظیم نو کے حوالے سے منہاج القرآن اسلامک سنٹر لودھراں میں ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ اجلاس میں احسان اللہ سنبل ہیڈ ٹریننگ کونسل ایم ایس ایم پاکستان، محمد عمران بھٹی سابق صدر ایم ایس ایم جنوبی پنجاب سمیت زونل و ضلعی ذمہ داران نے شرکت کی۔ مشاورت کے بعد سابق جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم جنوبی پنجاب برادر راشد مصطفوی کو مرکزی ناظم دعوت ایم ایس ایم پاکستان، برادر حسن طاہر کو صدر ایم ایس ایم جنوبی پنجاب اور برادر نعیم ڈھڈی کو ناظم ایم ایس ایم جنوبی پنجاب کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔ مرکزی صدر ایم ایس ایم نے نومنتخب اراکین کو مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ