مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام قائد ڈے تقریبات کے سلسلہ میں سالانہ محفل سماع ’’حیدریم‘‘ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں معروف قوال زین زوہیب و ہمنواوں نے پرفارم کیا۔ محفل سماع میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔
محفل سماع میں ناظم اعلیٰ منہاج تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، نوراللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، جواد حامد، عرفان یوسف، میاں زاہد اسلام، خواجہ کامران رشید اور دیگر قائدین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے موجودہ و سابقہ ذمہ داران کے علاوہ ایم ایس ایم کے ملک بھر سے سینکڑوں طلباء و طالبات بھی محفل میں شریک رہے۔ محفل سماع رات گئے تک جاری رہی، آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ور دعا بھی کی گئی۔
تبصرہ