سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والے فسادی ہیں: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ’’سوشل میڈیا سمٹ‘‘ سے خطاب

social media summit 2021

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی طرف سے منعقد کردہ ”سوشل میڈیا سمٹ“ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے، اسلام اور نظریہ پاکستان کی بنیادوں کے خلاف زہر افشانی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے، قرآن پاک بغیر تحقیق کے خبر پھیلانے، الزام تراشی کرنے، دوسروں کی تضحیک کرنے سے سختی سے منع کرتا ہے۔

سورۃ الحجرات میں اللہ رب العزت نے اظہار و بیان، تحریر و تقریر کی اخلاقیات بیان کر دی ہے، اس پر عمل کرنا ہر کلمہ گو مسلمان کی صوابدید نہیں بلکہ ایمانی فریضہ ہے، منہاج القرآن کے نوجوان سوشل میڈیا پر دلوں کو جوڑنے والے بنیں، فرقہ واریت، انتہا پسندی اور تکفیریت کا پرچا رکرنے والوں کا دلیل سے راستہ روکیں اور سادہ لوح نوجوانوں کو گمراہ ہونے سے بچائیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ہر خبر ویڈیو اور پوسٹ پر آنکھیں بند کر کے یقین مت کریں، اسلام اور پاکستان کے دشمن سوشل میڈیا کو گمراہ کرنے اور نفرت پھیلانے کے لئے استعمال کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ہیجان اور نفرت پھیلانے والے فسادی اور قابل گردن زدنی ہیں۔

سوشل میڈیا سمٹ سے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی، معروف اینکر پرسن اسامہ غازی، صدیق جان، شعیب امام، فرخ شہباز وڑائچ، فرحان عزیز، فراز ہاشمی، رضی طاہر، محب مجید، حیدر مصطفی نے خطاب کیا۔

MSM social media summit 2021

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے تربیت یافتہ نوجوان نیکی اور اخلاق کی علامت ہیں، ایم ایس ایم کے نوجوان نفرتوں کے خاتمے اور اتحاد امت کے فروغ کے لئے سوشل میڈیا کو استعمال کریں۔

MSM social media summit 2021

عرفان یوسف نے کہا کہ انتہا پسندی کا خاتمہ کردار سازی، اسلام اور نظریہ پاکستان کا تحفظ ہماری سوشل میڈیا کی مرکزی پالیسی ہے، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سمٹ میں سندھ، بلوچستان، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا کے نمائندے شریک ہوئے۔

MSM social media summit 2021

نوراللہ صدیقی نے کہا کہ سوشل میڈیا ایکٹویسٹ مخالفین سے مخاطب ہوتے وقت اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، بہتر اخلاق منہاج القرآن سے وابستہ افراد کی پہچان ہے۔

MSM social media summit 2021

اسامہ غازی نے کہا کہ سوشل میڈیا نے روایتی میڈیا کی معذوری ختم کر دی ہے، آپ بہترین سوچ، فکر اور کہانی کے ساتھ سوشل میڈیا پر آئیں آپ کو پذیرائی ملے گی اور آپ کی بات سنی بھی جائے گی۔

MSM social media summit 2021

فرخ شہباز وڑائچ نے کہا کہ منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہرالقادری کو پوری دنیا جانتی ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کا سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہماری سوسائٹی میں کچھ غلط ہورہا ہے ورنہ اچھے لوگ سیاست سے کنارہ کش نہ ہوں۔

صدیق جان نے کہا کہ تحقیق، محنت اور مشاہدہ کی خوبی کے ساتھ جو بھی سوشل میڈیا پر آئے گا اسے عزت بھی ملے گی اور توجہ بھی۔

راجہ زاہد محمود، منصور قاسم اعوان، طلحہ مصطفوی، عاقب ملک، مٹھل انصاری، اظہر اعوان، رانا تجمل، عائشہ مبشرو دیگر رہنماؤں نے سوشل میڈیا سمٹ میں خصوصی شرکت کی۔

MSM social media summit 2021

MSM social media summit 2021

social media summit 2021

MSM social media summit 2021

MSM social media summit 2021

MSM social media summit 2021

MSM social media summit 2021

MSM social media summit 2021

MSM social media summit 2021

MSM social media summit 2021

MSM social media summit 2021

MSM social media summit 2021

MSM social media summit 2021

MSM social media summit 2021

social media summit 2021

social media summit 2021

social media summit 2021

تبصرہ