مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی مرکزی کابینہ اور زونل صدور سمیت پورے پاکستان سے سینکڑوں کارکان ایم ایس ایم کے ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بذریعہ ویڈیولنک میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں مرکزی ناظم اعلی محترم خرم نواز گنڈا پور نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ہونے والی گزشتہ پیش رفت پر بریفنگ دی۔ قائد طلبہ محترم چوہدری عرفان یوسف نے ایم ایس ایم کے ورکنگ پلان پر گفتگو کی۔ علاوہ اسکے دیگر مرکزی ذمہ داران جن میں ہیڈ ٹریننگ کونسل محمد احسان اللہ سنبل، ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایم ایس ایم سوشل میڈیا ٹیم حیدر مصطفی، صدر کراچی زون نثار احمد، صدر سندھ زون علی قریشی، صدر کراچی زون نثار احمد، صدر جنوبی پنجاب زون عمران بھٹی، صدر وسطی پنجاب زون حافظ فرحان عزیز، صدر شمالی پنجاب زون میاں انصر محمود، صدر اسلام آباد زون افتخار گجر، صدر کشمیر و ناردن زون میر احسن منیر، صدر کے پی کے زون سید مصباح النور صدر لاہور زون اخلاق حسین نے ورکنگ رپورٹ پیش کی۔ میٹنگ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دیگر مرکزی ذمہ داران جن میں مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم پاکستان چوہدری ضیاء الرحمن، سینئر نائب صدر رانا تجمل حسین، نائب صدر وسیم آفتاب، سیکرٹری انفارمیشن محب مجید، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید بلال اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل علی عمران جٹ کی خدمات کو سراہا اور آخر میں تربیتی کلمات کہے اور مشن مصطفوی پر استقامت کی دعا فرمائی۔
تبصرہ