چیئرمین سپریم کونسل سے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سنٹرل ایگزیکٹو و ذمہ داران کی آن لائن میٹنگ

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سنٹرل موومنٹ ایگزیکٹو اور اہم ذمہ داران کی ویڈیو لنک کے ذریعہ میٹنگ ہوئی۔ جس میں صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف نے چیئرمین سپریم کونسل کو ایم ایس ایم کے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران جاری مہمات جن میں راشن کی تقسیم اور فوڈ سپورٹ پروگرام کے تحت ہونے والی سرگرمیوں، رمضان پلان 2020 اور التربیہ کے نام سے ہونے والے تربیتی نشستوں کے بارے میں بریف کیا۔

چیئرمین سپریم کونسل نے ایم ایس ایم کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہا اور رمضان المبارک میں منعقد ہونے والی تربیتی نشستوں اور “سیلف پیوریفیکیشن” پلان پہ عملدرآمد کروانے کی تاکید کی۔ چیئرمین سپریم کونسل نے بعد ازاں تربیتی گفتگو میں امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کے رسالہ “ایھاالولد” کا درس دیتے ہوئے فرمایا کہ کیسے نفس کو ناراض کر کے خدا کی رضا حاصل کی جا سکتی ہے۔ آپ نے رضائے الہی کو حاصل کرنے، اخلاق حسنہ کو اپنانے، اخلاق رذیلہ کو شخصیت سے ختم کرنے اور شیخ و مربی کی صحبت اور ادب پہ زور دیا۔

تبصرہ