لودہراں: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی جانب سے مستحقین میں کھانا تقسیم

کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔

منہاج القرآن لودہراں کی طلبہ تنظیم مصطفوی سٹوﮈنٹس موومنٹ لودہراں کی جانب سے فوﮈ سپورٹ پروگرام کے تحت دیہاڑی دار لوگوں میں ضلعی صدر چوہدری کلیم اللہ سنبل کی قیادت میں کھانا تقسیم کیا گیا اور لوگوں کو بھی ترغیب دی گئی کہ وہ بھی اس کٹھن وقت میں دکھی انسانیت کی مدد کریں۔ اس موقع پر ضلعی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری کلیم اللہ سنبل، چوہدری احمد محمود، کاشف بھٹی، سٹی صدر چوہدری طاہر، سٹی جنرل سیکرٹری حافظ ابرار موجود تھے۔ چوہدری کلیم اللہ سنبل نے کہا کہ ہم سب کو دیہاڑی دار لوگوں کی خدمت کرنی چاہیے اور ہمیں خود سفید پوش لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔

تبصرہ