بوریوالا: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ایم ایس ایم کے رہنماء راو فرحان شہید کے اہلخانہ سے تعزیت

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بوریوالہ کے رہنماء راؤ فرحان شہید کے گھر گئے اور انکے والدین اور بھائیوں سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ عرفان یوسف، افضال بھٹی، شہزاد ڈوگر، وقاص قاسمی، فواد خان، راؤ عدنان، چوہدری محسن، راؤ نعمان طارق ڈوگر، نعمان گجر اور ایم ایس ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ راؤ فرحان کی وفات پر دلی افسوس ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم نے قائد منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔

قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے راہنما راؤ فرحان کی موت پر دلی دکھ اور افسوس ہے، لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہوں۔ راؤ فرحان امن پسند اور انسانیت سے محبت رکھنے والا نوجوان تھا جو انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گیا، راؤ فرحان پر حملہ آور ہونے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ریاست اور اس کے متعلقہ اداروں کی آئینی ذمہ داری ہے۔

تبصرہ