مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سنٹرل موومنٹ ایگزیکٹیو (زونل ذمہ داران) کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں 30 ستمبر 2019ء کو ہوا، اجلاس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف اور ایم ایس ایم کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ایم ایس ایم کے مستقبل اور طالبہ تنظیموں کے حوالے سے گفتگو کی۔ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کے مطابق تعلیمی اداروں کو ہر قسم کے اسلحہ، منشیات اور انتہا پسندانہ رویوں سے پاک دیکھنا چاہتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو اخلاق، اعمال اور کردار سنوارنے پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
اس موقع پر چوہدری عرفان یوسف نے کہا کہ ایم ایس ایم نے مثبت سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ میں اسلام اور پاکستان سے محبت کے پیغام کو اجاگر کیا۔ منہاج القرآن اور قائد تحریک منہاج القرآن کے تعلیمی، تربیتی، اصلاحی پروگرامز ایم ایس ایم کی تعلیمی مہم کا حصہ ہیں۔ اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا۔
تبصرہ