ایم ایس ایم اسلام آباد کے عہدیداروں کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

ایم ایس ایم اسلام آباد

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد، منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد اور تحریک منہاج القران کے دیگر فورمز کے ذمہ داران نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات آپ کی اسلام آباد میں قرآن کانفرنس میں شرکت کے بعد ہوئی۔

اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدمتِ دین کے مشن پر کار بند مصطفوی کارکنان و عہدیداران کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنے آپ کو اخلاقی اور روحانی اعتبار سے پختہ کریں، جس سے مشن کے پیغام کا عملی پیکر نظر آئیں۔

ایم ایس ایم اسلام آباد

ایم ایس ایم اسلام آباد

تبصرہ