پشاور: تحریک منہاج القرآن اور ایم ایس ایم کے زیراہتمام ’’قرآن اور سائنس‘‘ کانفرنس

تحریک منہاج القرآن اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام جامعہ پشاور میں ’’قرآن اور سائنس‘‘ کانفرنس 27 جنوری 2019ء کو منعقد ہوئی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری اور تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کانفرنس کی صدارت کی۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، ایم ایس ایم کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف، آصف خان و دیگر نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا کہ ریاست مدینہ سنت نبویﷺ پر عمل پیر ہونے اور آپ ﷺ کے نقش قدم پر چلنے کا نام ہے۔ قرآن کا موضوع انسان اور انسانیت کی فلاح و بہبود ہے۔ قرآن کلام اللہ اور تمام ارضی و سماوی علوم کا منبع و ماخذ ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا تالیف کر کے اسلام اور انسانیت کی عظیم خدمت کی۔

ڈاکٹر حسین محی الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ 15 سو سال بعد سائنس انسان کی تخلیق کے مراحل اور کائنات کے نظم و نسق کے حوالے سے قرآن نے جو حقائق بیان کئے اور گتھیاں سلجھائیں، آج سائنس اسکی توثیق کر رہی ہے۔ آج سائنس 15 سو سال بعد اس نتیجے پر پہنچی کہ زندگی کی تخلیق پانی سے ہوئی اور ہر خلیہ 70 فی صد پانی پر مشتمل ہے، انسانی حیات کا یہ راز قرآن نے بیان کر د یا تھا کہ زندگی کو پانی سے پیدا کیا گیا۔

آج جتنے بھی ارب ہا سال قبل زندگی کے جو آثار ملتے ہیں وہ پانی سے ملتے ہیں، اسی طرح اللہ نے فرمایا لوہا اتارا گیا، یہ زمین کی پیداوار نہیں ہے، آج سائنس بھی اس بات کی توثیق کر رہی ہے کہ لوہا زمین کی پیداوار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن نے 15 سو سال قبل بتا دیا تھا زمین وسعت پذیر ہے اور ایک وقت آئیگا سورج ٹھنڈا ہو جائیگا، آج سائنس اس قرآنی فلسفہ حیات کی توثیق کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اپنا علمی، فکری تعلق قرآن سے جوڑا وہ حقیقت تک پہنچ گئے اور حواس خمسہ پر انحصار کرنیوالے ٹامک ٹوئیاں مار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری قرآن کی فکر کو عام کر رہے ہیں۔

قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تالیف اسی سوچ اور فکر کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن قرآن کے بتائے ہوئے صراط مستقیم پر ہے اور ہماری خدمت دین کا مرکز و محور نوجوانوں کو قرآن سے جوڑنا ہے، قرآن امن، محبت، ترقی، خوشحالی اور نجات کا راستہ ہے، انہوں نے شاندار کانفرنس کے انعقاد پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے جملہ عہدیداروں کو مبارکباد دی اور انکی خدمت قرآن کے تناظر میں کاوش کو سراہا۔

خرم نواز گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام پر امن دین ہے جو تعلیم، ترقی اور انسانیت کی بھلائی کی بات کرتا ہے، اخلاقی اقدار کے فروغ اور معاشرتی، سماجی امن کیلئے رہنما اصول دیتا ہے، یہ اخلاقی اصول اتنی جامعیت کے ساتھ دنیا کے کسی اور مذہب میں نہیں ملتے۔

عرفان یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآنی انسا ئیکلو پیڈیا ڈاکٹر طاہرالقادری کی ایک ایسی تالیف ہے جو نوجوانوں کی اخلاقی اور فکری زندگی میں انقلاب برپا کر رہا ہے۔

پشاور میں قرآن اور سائنس کانفرنس

پشاور میں قرآن اور سائنس کانفرنس

پشاور میں قرآن اور سائنس کانفرنس

پشاور میں قرآن اور سائنس کانفرنس

پشاور میں قرآن اور سائنس کانفرنس

پشاور میں قرآن اور سائنس کانفرنس

پشاور میں قرآن اور سائنس کانفرنس

پشاور میں قرآن اور سائنس کانفرنس

پشاور میں قرآن اور سائنس کانفرنس

دارالعلوم جامعہ جنیدیہ غفوریہ پشاور میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا استقبال

پشاور میں قرآن اور سائنس کانفرنس

قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا سیل سٹال

پشاور میں قرآن اور سائنس کانفرنس

پشاور میں قرآن اور سائنس کانفرنس

تبصرہ