مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام عشق فروغ مصطفی ﷺ کانفرنس مکہ میرج ہال چکوال میں 28 نومبر 2018 کو منعقد ہوئی، جس میں ایم ایس ایم کے قائدین و کارکنان کے علاوہ مختلف کالجز کے سٹوڈنٹس اور عوام الناس نے بھر پور شرکت کی۔
قاضی محمد احسن صدر ایم ایس ایم شمالی پنجاب اور ملک محمد ارسلان مصطفوی نائب صدر ایم ایس ایم شمالی پنجاب مہمان خصوصی تھے۔ منہاج القرآن چکوال کی قیادت جن میں حاجی عبدالغفور شیخ صدر تحریک منہاج القرآن ضلع چکوال، ملک نذر حسین صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل چکوال، ملک طاہر اعوان ایڈووکیٹ دلہہ ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک چکوال، ساجد حسین اعوان تحصیلی صدر پاکستان عوامی تحریک چکوال، حافظ محمد زین صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ اور توفیق عباس سابق صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ سراج منیر نے کی جبکہ نعت خوانوں میں صاحبزادہ عثمان چشتی چکوال، محمد ہارون خورشید قادری دینہ، محمد اسمٰعیل قادری جہلم، ذیشان و عمر آف بھون کے علاوہ خصوصی نعت فیصل آباد سے آئے منہاج نعت کونسل کے بلال برادران نے دف پر نعت پیش کی۔
علامہ میاں عنصر محمود فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں فروغ عشق مصطفی ﷺ کیلئے شب و روز کام کر رہی ہے۔ آج کا نوجوان جو راہ راست سے بھٹک کر بے راہ روی کا شکار ہے اس کی اصلاح کیلئے ایم ایس ایم ہراول دستہ ہے۔
ایم ایس ایم چکوال کی قیادت جن میں وقار یونس اعوان صدر ایم ایس ایم ضلع چکوال، معاویہ احمد طاہر تحصیل صدر ایم ایس ایم چکوال، مدثر حیات صدر ایم ایس ایم تلہ گنگ، عدنان سرور للہ سیکرٹری کالجز، عبدالداؤد، حماد ارشد، احمد شمائل اور عثمان علی کے علاوہ دیگر نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ