فیصل آباد: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی قائد ڈے تقریب

مؤرخہ 15 فروری 2018 کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فیصل آباد کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی جس میں نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن تحریک منہاج القرآن رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی، جبکہ محمد ذین، ضیاء الدین گوہر اور شیخ حمزہ کے ساتھ ایم ایس ایم فیصل آباد کے باقی عہدیداران بھی شریک تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ اس موقع پر ضلعی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ محمد آصف عزیز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ہدف کے مطابق ان شاء اللہ فیصل آباد میں 100 مقامات پر قائد ڈے کی تقریبات کا اہتمام کریں گے۔

تقریب کے آخر پر قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کی مناسبت سے 67 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام کی درازی عمر کیلئے دعا بھی کی گئی۔

تبصرہ