طلباء یونین کی بحالی کے لیے ایم ایس ایم کی ریلی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گورنمنٹ ڈگری کالج ماڈل ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام طلباء یونین کی بحالی کے لئےاحتجاجی ریلی منعقد کی گئی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم پاکستان احسن ایاز کھتران اور صدر ایم ایس ایم لاہور محمد یونس نوشاہی نے ریلی میں خصوصی شرکت کی۔ ریلی میں شریک طلباء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر مطالبات درج تھے۔ اس موقع پر یونس نوشاہی اور احسن ایاز کھتران نے طلباء سے خطاب بھی کیا۔

تبصرہ