مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل اعظم کی نااہلی پر لبرٹی چوک میں جشن منایا۔ 28 جولائی 2017ء کو سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ سنایا تو عوامی تحریک، ایم ایس ایم اور دیگر فورمز کے قائدین و کارکنان نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔ اس سلسلہ میں لبرٹی چوک لاہور میں عوامی تحریک کے مرکزی رہنماء ساجد بھٹی اور ایم ایس ایم لاہور کے صدر محمد یونس نوشاہی کیساتھ طلباء نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عام لوگ بھی یہاں شامل ہو گئے اور انہوں نے بھنگڑے ڈال کر نواز شریف کی نااہلی کا جشن منایا۔ یونس نوشاہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے اور مجرموں کو پھانسی پر لٹکایا جائے۔
تبصرہ