تحریک منہاج القرآن کے طلباء ونگ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوانوں نے 24 جولائی 2017ء کو جناح ہسپتال میں فیروز پور روڈ بم دھماکے کے زخمیوں کو خون کے عطیات دئیے۔ ایم ایس ایم کے نوجوانوں نے صدر لاہور یونس نوشاہی کی قیادت میں بلڈ بنک میں خون کے عطیات جمع کروائے۔ ایم ایس ایم کے نوجوانوں نے ایمرجنسی میں زخمیوں اور انکے لواحقین سے ملاقات کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
اس موقع پر حمزہ نوشاہی نے کہا کہ پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں ایک بار پھر دہشتگردی کے سانحہ نے رلا دیا۔ بڑے پیمانے پر اموات سے ہمارے دل غم سے چور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ سے پتہ چلتا ہے کہ ابھی دہشتگرد ختم نہیں ہوئے، سانحہ سے انسانیت کے دشمنوں نے اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے۔
تبصرہ