مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فیصل آباد کی ضلعی تنظیم نو کے سلسلہ میں تقریب 21 فروری 2017ء کو منعقد ہوئی۔ اجلاس میں باہمی مشاورت سے آصف عزیز کو ضلعی صدر، زین العابدین جنرل سیکرٹری، محمد قاسم نائب صدر، تیمور مصطفوی انفارمیشن سیکرٹری اور ضیاء غوری سیکرٹری ممبرشب منتخب کیا گیا۔ صدر پنجاب میاں عنصرمحمود، عامرحسین، شاہد سلیم، عمران خان، عبدالقدوس بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے کہا کہ نوجوانوں کو انتہا پسندی اور دہشتگردانہ سر گرمیوں سے بچانے کیلئے قومی دولت اعلیٰ تعلیم کی فراہمی اور روزگار کے منصوبوں پر خرچ کی جائے، نوجوان اقبال کے شاہین، ڈاکٹر طاہر القادری کی انقلابی فکر کے داعی اور پاکستان کا مستقبل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تعلیم، روزگار کو عام کئے بغیر پاکستان میں امن قائم نہیں ہو گا اور نہ ہی دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے علم کے فروغ، ضرب امن مہم کے حوالے سے ایم ایس ایم کے نوجوانوں کی خدمات کو سراہا۔ تقریب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
تبصرہ