مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں اپنا ممبرشپ کیمپ 15 فروری 2017ء کو لگایا۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ نے ایم، ایس، ایم کی ممبرشپ حاصل کی۔ کیمپ میں صدر لاہور ایم، ایس، ایم محمد یونس نوشاہی، سیکرٹری یونیورسٹیز محمد عمران میرانی، صدر سینٹرل پنجاب میاں انصر محمود ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل احسان سمبل، کوارڈینیٹر ایم ایس ایم یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی محمّد عمران اورصدر ایم، ایس، ایم یونیورسٹی آف سرگودھا فرحان علی نے طلبہ کو موومنٹ کے اغراض و مقاصد بارے بریفنگ دی۔
اس موقع پر طلباء نے ایم ایس ایم کے کیمپ میں دل چسپی کا اظہار کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمی کاوشوں کو سراہا۔ طلباء نے ممبر شپ لیتے ہوئے مصطفوی مشن،نظریے اور فکر کے لئےہمہ وقت کوشاں رہنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
؎
تبصرہ