گجرات: مصظفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام امن کانفرنس کا انعقاد

مصظفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف گجرات کے زیراہتمام پریس کلب گجرات میں امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف نے کی، جبکہ ضلعی صدر ایم ایس ایم احسن ایاز کھیتران، صدر ایم ایس ایم یونیورسٹی آف گجرات ابرار احمد سمیت پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کی ضلعی قیادت نے خصوصی شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عرفان یوسف نے کہا کہ امن کے خواہاں پاکستانی عوام ریاستی ظلم و جبر کی تاریخ گیارہ ماہ پہلے رقم ہوئی اور ظلم پر یہ ظلم کہ اس پر بننے والی جانبدار انویسٹی گیسن ٹیم نے انصاف کا جنازہ نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن پلاننگ کے ساتھ کیا گیا اسی طرح جے آئی ٹی کی رپورٹ بھی پیشگی مرتب کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی ہر سطر اور ہر لفظ میں جھوٹ بولا گیا یہ جے آئی ٹی بنائی ہی قاتلوں کو کلین چٹ دینے کیلئے تھی۔

کانفرنس سے دیگر مقررین جن میں گلریز وڑائچ (سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک گجرات) اور حافظ جنید (انجمن طلبہ اسلام یونیورسٹی آف گجرات) نے امن کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل کوآرڈینیٹر سبطین علی کلیر، ضلعی صدر ایم ایس ایم احسن ایاز کھیتران، سابق صدر ایم ایس ایم یونیورسٹی آف گجرات شکیل وڑائچ، معین افضل، صدر ایم ایس ایم یونیورسٹی آف گجرات ابرار احمد، جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم یونیورسٹی آف گجرات نوراکبر بھی موجود تھے۔

تبصرہ