مرکزی کیبنٹ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی مرکزی کیبنٹ کا اجلاس و دعوت افطار 5 جولائی کو منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے کیبنٹ ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کے آغاز سے پہلے افطاری کی گئی اور ملک و قوم اور شُہدائے انقلاب کے لئے دعا کی گئی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ عرفان یوسف نے تمام ممبران کو آئندہ انقلاب کے حوالے سے پلان پہ اعتماد میں لیا۔ اس دوران شرکاء نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اجلاس کے بعد قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے ملاقات ہوئی جس میں قائد انقلاب نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی ورکنگ کی رپورٹ لی اور مخصوص امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس کی کاروئی رات گئے جاری رہی۔ آخر میں صدر پاکستان عوامی تحریک رحیق احمد عباسی نے بھی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی مرکزی کیبنٹ سے ملاقات کی اور انقلاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

تبصرہ