مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام 25 دسمبر کو قائد ڈے کے حوالے سے ملک بھر میں قائد کا پاکستان کہاں ہے؟ ریلیاں نکالی گیئں جس میں طلباء نے بھر پور شرکت کی اور ملک کے موجودہ حالات پہ غم وغصے کا اظہا ر کیا اور حالات بدلنے کے لیے ملک میں رائج فرسودہ نظام کے خلاف بھرپور حصہ لینے کا عزم کیا۔ احتجاجی ریلیوں میں مرکزی قائدین نے بھی شرکت کی۔ ان ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف کا کہنا تھا کہ طلبا ملک کا مقدر سنوارنے کے لئے ہر قسم کی قربانی د ینے کے لئے تیار ہیں اور طلبا جلد پاکستان کو قائد کا پاکستان بنا ئیں گے۔ یہ احتجاجی ریلیاں ملک میں تمام چھوٹے اور بڑے شہروں ایبٹ آباد، اٹک، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، پاکپتن شریف، وہاڑی میں نکالی گیئں۔
تبصرہ