بہاولپور: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے 27 اگست 2013 کو اے آر وائی نیوز کی حمایت اور بلوچستان حکومت کے آمرانہ رویے کیخلاف مظاہرہ کیا۔ جس میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر طلبہ رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت نے آزادی صحافت کو سلب کرنے کا آغاز کیا ہے، ان کا یہ فعل خلاف آئین اور میڈیا پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ تمام رہنماؤں نے ARY نیوز چینل کو سچ کی آواز بلند کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
تبصرہ