مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا سہ روزہ تربیتی و تفریحی کیمپ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا تین روزہ تربیتی و تفریحی کیمپ مورخہ 28,29,30 جون کو دوتھان، راولاکوٹ میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے 120 سے زائد عہدیداران نے شرکت کی۔ کیمپ کے شرکاء کو راولا کوٹ، دوتھان، بنجوسہ جھیل اور تولی پیر کے مقام کی سیر کروائی گئی۔

پہلا دن :

کیمپ کے پہلے روز نشست میں تلاوت و نعت کے بعد مرکزی سیکرٹری جنرل وحید اختر مصطفوی نے کیمپ کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد شرکاء کو بنجوسہ جھیل کی سیر کروائی گئی۔ رات دربار دوتھان شریف میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ آقائے دوجہان صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر درود وسلام کے نذرانے پیش کیے گئے، محفل کے اختتام پر پیر سید علی حسین شاہ کائناتی دامت برکاتہم کی خصوصی گفتگو اور دعا ہوئی۔

دوسرا دن :

کیمپ کے دوسرے روز نماز فجر کی ادائیگی کے بعد دوتھان میں ہی تربیتی نشتوں کو آغاز صبح 9 بجے ہوا۔ تلاوت و نعت کے بعد مرکزی سیکرٹری انفارمیشن رضی طاہر نے لیڈر شپ کے حوالے سے لیکچر دیا۔ 11 بجے دن تحریک منہاج القرآن کے انقلابی سفر پر سابق صدر ایم ایس ایم امجد حسین جٹ نے خصوصی لیکچر دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ دور زوال میں اسلام کی سربلندی کی جو کاوشیں منہاج القرآن عالمی سطح پر کر رہی ہے ان کا کوئی نعم البدل نہیں۔ جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے میں منہاج القرآن کلیدی کردا ر ادا کر رہا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات کا ایک زمانہ معترف ہے، وہ اس دور فتن میں امن کے داعی بن کر ابھرے ہیں اور ان کی تحریک دہشتوں کے دور میں امن کی پاسبان بن گئی ہے۔

کیمپ کے دوسرے روز پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے خصوصی شرکت کی۔ راولاکوٹ میں ایم ایس ایم یونیورسٹی آف پونچھ کے طلبہ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ راولا کوٹ پریس کلب میں انہوں نے پریس کانفرنس کی۔ دوپہر 3 بجے صدر PAT، سابق مرکزی صدر ایم ایس ایم تجمل حسین انقلابی، سینئر وائس صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف اور دیگر قائدین کے ہمراہ دوتھان پہنچے جہاں ان کاشاندار استقبال کیا گیا۔ سہ پہر 4 بجے ان کا خصوصی لیکچر ’’تحریک منہاج القرآن، ماضی، حال اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر ہوا۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایم ایس ایم کو اتنے حسین اور پر فضا مقام پر تربیتی کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن اصلاحی، انقلابی، ہمہ گیر اور آفاقی تحریک ہے جو دعوت و تبلیغ حق، اصلاح احوال امت، تجدید و احیائے دین اور اقامت اسلام کیلئے چہار دانگ عالم سرگرم ہے۔

رات کو ہونے والی نشست میں سینیئر نائب صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف، راہ نما PAT غلام مصطفی نورانیاور رضی طاہر نے طلبہ کو بریفنگ دی۔

تیسرے دن

کیمپ کے تیسرے روز تولی پیر کی سیر کروائی گئی۔ تولی پیر کے پرفضا مقام پر وحید اختر مصطفوی (سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم)، تجمل حسین انقلابی (سابق صدر ایم ایس ایم ) و دیگر نے اعتکاف، پارلیمنٹ اجلاس اور دیگر تنظیمی امور سے متعلق بریفنگ دی۔ اسی شام کیمپ کا اختتام ہوا۔

تبصرہ