علامہ پیر سید سجاد بادشاہ آستانہ عالیہ تمبر پورہ شریف پشاور صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) علماء و مشائخ ونگ خیبر پختونخواہ نے کہا ہے کہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے بارے میں میاں نواز شریف کے نازیبا کلمات سے دلی صدمہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا ایجنڈا وقت کی ضرورت ہے۔ چاہیے تو یہ تھا کہ مسلم لیگ (ن) سمیت تمام جماعتیں کرپٹ انتخابی نظام کی تبدیلی کیلئے ان کا ساتھ دیتیں۔ بدقسمتی سے میاں نواز شریف نے جو انداز گفتگو اپنایا وہ انتہائی پست اور افسوس ناک ہے۔ لہذا میں احتجاجاً اپنے عہدہ اور مسلم لیگ (ن) کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔
تبصرہ