قوم 23 دسمبر کو جان لے گی کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری ہی
قوم کے مسیحا ہیں
ملک کی کشتی جس بھنور میں پھنسی ہے اسے مل کر منزل مراد کی طرف گامزن کرنا ہو گا۔ رحیق
عباسی
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام کے ہوتے الیکشن میں قطعاً حصہ نہیں لیں گے۔ نام نہاد الیکشن جمہوریت کے نام پر ملک و قوم سے فراڈ ہو گا اور ہم اس جرم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ قوم 23 دسمبر کو جان لے گی کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری ہی قوم کے مسیحا ہیں۔ ان کی آمد ملک کے مجبور، مقہور اور دھائیوں سے ظلم کی چکی میں پسنے والے کروڑوں عوام کیلئے بڑی ریلیف کا باعث ہو گی اور ملک کے ہر طبقے کو اندھیرے اور دھند میں روشنی کی کرن دکھائی دے گی۔ قیادت کے بدترین بحران کے شکار پاکستان میں انکی واپسی اس حوالے سے بھی مایوسی ختم کر دے گی۔
وہ پنجاب بھر سے آئے ضلعی نگرانوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، امیر پنجاب احمد نواز انجم، بشیر خان لودھی، انار خان اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ آج تبدیلی کا وقت اور فیصلے کی گھڑی ہے۔ موجودہ انتخابی نظام ملک کا بدترین دشمن ہے اس کے ہوتے مثبت تبدیلی کا تصور نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان میں تمام مذہبی، سیاسی جماعتوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ ملک کی کشتی جس بھنور میں پھنسی ہے اسے مل کر منزل مراد کی طرف گامزن کرنا ہو گا۔ انفرادی اور اجتماعی سطح پر بڑے فیصلے کرنیکی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے اداروں کو اپنے اپنے آئینی کردار کو پہچان کر ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کرنا ہونگے۔
تبصرہ