ایم ایس ایم مصطفوی انقلاب کا ہر اول دستہ ہے۔ محمد نعیم چوہدری

منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کے صدر اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے صدر محمد نعیم چوہدری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجر خان کے صدر حافظ غلام مجتبٰی سے Online گفتگو کرتے ہوئے کہا MSM مصطفوی انقلاب کا ہر اول دستہ ہے۔ انقلاب ہمیشہ جوان خون ہی لایا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت طاغوتی اور استحصالی قوتوں کا بچھایا ہوا نظام سیاست اور نام نہاد جمہوریت نے ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ اسی نظام سیاست نے ملک میں کرپشن اور غنڈہ گردی کی بنیادیں رکھی ہیں۔ آج ضرورت اس امر کی ہے اس نظام انتخاب کو جڑ سے اکھاڑ کر سمندر برد کر دیاجائے۔

محمد نعیم چودھری نے کہا ہمارے ملک کا بہت بڑا احسان ہے۔ اس کی حفا طت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ نوجوانوں اور طلبہ کو پہچان کر لینی چاہیے کہ اس وقت پا کستان کا محب کون ہے اور منافق کون ہے۔ انہوں نے کہا تمام پاکستانی قوم کو 23 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور کے جلسے میں قائد انقلاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت پر لبیک کہنا ہو گا۔ محمد نعیم چوہدری نے کہا کہ MSM دن رات محنت کریں اس ملک سے لسانی، گروہی اور طبقاتی فرق اور کشمکش کو MSM کے محب وطن طلبہ ہی ختم کریں گے۔

تبصرہ