اٹک : پیغام حسین رضی اللہ عنہ طلبہ کنونشن

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اٹک کے زیراہتمام بلدیہ ہال میں مورخہ 18 نومبر 2012ء کو پیغام حسین رضی اللہ عنہ طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان تجمل حسین انقلابی نے کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تجمل حسین انقلابی نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی کی مثال نہ کبھی تاریخ میں ملی ہے اور نہ مل سکے گی، اہل بیت کی قربانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ یزیدی قوتوں کے خلاف سینہ سپر ہوں، حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے قول’’ظلم کے خلاف جتنی دیر سے اٹھو گے، اتنی زیادہ قربانی دینی پڑے گی‘‘ کے مصداق ہمیں ظلم و جبر کے خاتمے کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔

تبصرہ