مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کامونکی کے زیراہتمام 21 اکتوبر 2012ء کو بلدیہ ہال نزد جی ٹی روڈ کامونکی میں ’’امید نو طلبہ کنونشن‘‘ منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تجمل حسین انقلابی نے کی۔ جبکہ مہمانان خصوصی ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن عمران علی ایڈووکیٹ، ساجد ندیم گوندل سابقہ سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم پاکستان تھے۔
کنونشن کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ جس کے بعد آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کی گئی۔ پروفیسر محمد سرور صدیق نے کلام اقبال پیش کیا جس میں علامہ نے قوم کو بیداری شعور کی ضرورت واہمیت پر زور دیا تھا۔ ایم ایس ایم کے تحصیلی صدر ریحان حمید نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم کامونکی کے نوجوانوں کی طرف سے قائد طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہم اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ کامونکی شہر سے ہزاروں طلبہ مینار پاکستان کے انقلاب انگیز عوامی استقبال میں شرکت کریں گے۔
اس موقع پر ضلعی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسماعیل انعام، سابق سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ساجد ندیم گوندل اور عمران علی ایڈووکیٹ ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن گجرانوالہ نے بھی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم اپنے شب و روز انقلاب کیلئے وقف کر رہے ہیں اور جب تک انقلاب کا سویرا طلوع نہیں ہوتا اس وقت تک ہم اپنی اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے چونکہ اضطراب ہماری زندگی اور جمود ہماری موت ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تجمل حسین انقلابی نے کہا کہ جوانو! ہمیں اپنا نام ان خوش نصیبوں میں لکھوانا ہے جو انقلاب کیلئے جدوجہد کریں گے۔ ان شاء اللہ تبدیلی آ کر رہے گی۔
تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سربلندی اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تبصرہ