مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام 19 اکتوبر 2011ء بروز بدھ کو بیداری شعور طلبہ اجتماع کے حوالے سے عظیم الشان ’’استحکام پاکستان روڈ کارواں‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں موٹر سائیکل اور درجنوں گاڑیوں نے حصہ لیا۔ کارواں کی صدارت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ حافظ تجمل حسین انقلابی نے کی جبکہ مرکزی نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف، حافظ محمد رمضان نیازی، صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سرگودھا ڈویژن ممبر سنٹرل کیبنٹ موومنٹ، محمد قاسم مصطفوی صدر MSM اسلام آباد، محمد کامران متین ضلعی صدر MSM راولپنڈی اور غلام مصطفی نورانی کوآرڈینیٹر یونیورسٹیز نے خصوصی شرکت کی۔
مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تجمل حسین انقلابی جب پریس کلب پہنچے تو شرکاء نے پھولوں کی پتیوں کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا۔ کارواں کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سیماب مصطفوی کے حصہ میں آئی جبکہ نعت مقبول رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حافظ اشتیاق نے حاصل کی۔
کارواں کا آغاز پنڈی پریس کلب سے ہوا، اس موقع پر منصور خان نیازی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپندی نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں MSM راولپنڈی کی طرف سے روڈ کارواں میں آنے والے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مرکزی صدر MSM تجمل حسین انقلابی کے بے حد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس کارواں میں شرکت کی۔
کارواں طلبہ کی کثیر تعداد کے ساتھ نعروں کی گونج میں پندی پریس کلب سے ہوتا ہوا کمیٹی چوک پہنچا، اس موقع پر مرکزی نائب صدر MSM چوہدری عرفان یوسف نے کارواں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ نے جس طرح قائداعظم کی قیادت میں انقلابی کردار ادا کیا تھا آج پھر پاکستان کے تحفظ اور استحکام پاکستان کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں اسی کردار کو اپنانا ہوگا اور ہمیں وطن عزیز کے استحکام اور ترقی کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا اور اپنے مفادات سے بالا تر ہو ہمیں ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مرکزی صدر MSM کو اس بات کی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ان شاء اللہ 19 نومبر کو سر زمین لاہور ناصر باغ میں ہونے والے بیداری شعور طلبہ اجتماع میں راولپنڈی سے ہزاروں طلبہ شرکت کریں گے۔
کارواں کمیٹی چوک سے مری روڈ کی طرف سے ہوتا ہوا نعروں کی گونج میں اسلام آباد کی ٹھنڈی فضاؤں میں بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی طرف روانہ ہوا۔ جب کارواں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام باد پہنچا تو محمد اسلم صدر MSM انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی قیادت میں یونیورسٹی کے عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے استحکام پاکستان روڈ کارواں کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر MSM حافظ تجمل حسین انقلابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے راولپنڈی اور اسلام آباد کی ٹیم اور کارکنان کو شاندار استحکام پاکستان روڈ کارواں کے انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے وطن عزیز کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے جس بیداری شعور تحریک کا آغاز کیا ہے اس ہمہ جہت تحریک کا ایک پہلو طلبہ میں اپنے دینی اور قومی روایات کا تحفظ کرنا بھی ہے۔ مغربی و بھارتی ثقافتی یلغار پاکستان کی نظریاتی اساس پر براست حملہ آور ہے اس کے نتیجے میں ہماری نوجوان نسل اپنی شناخت کھورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام نے زمینی خطوں سے کہیں زیادہ نظریات پر زور دیا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے جب قومیں زوال پذیر ہوتی تھیں تو ان کی کسی ایک جہت میں زوال آتا تھا تو وہ آسانی کے ساتھ زوال سے نکل کر عروج کی طرف گامزن ہو جاتی تھیں لیکن آج ہم کلی طور پر زوال پذیر ہو چکے ہیں اس لیے ہمیں زوال سے نکلنے کیلئے جدوجہد بھی اجتماعی طور پر کرنا ہوگی اور تفرقہ بازی سے بالاتر ہوکر اسلام کی بقاء اور ترقی کیلئے ہم سب کو ایک ہوکر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر قوموں کے نظریات اور افکار بدل جاہیں تو ان کو اکٹھا کرنا بہت مشکل ہوتا ہے اور ان کی بحالی میں صدیاں گزر جاتی ہیں اس لیے انہی نظریات اور افکار کو بچانے اور طلبہ کے اندر راسخ کرنے کیلئے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ 19 نومبر 2011ء بروز ہفتہ سرزمین لاہور ناصر باغ میں عظیم الشان سیمینار’’اک عزم کریں اک کام کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مستحکم پاکستان کریں‘‘ کے عنوان کے تحت بیداری شعور طلبہ اجتماع منعقد کروا رہی ہے جس میں ملک بھر سے ہزاورں کی تعداد میں طلبہ شرکت کریں گے۔
کارواں کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کی کثیر تعداد بھی موجود تھی
رپورٹ: محمد ضمیر مصطفوی (مرکزی سیکرٹری میڈیا موومنٹ)
تبصرہ