انٹرنیٹ پر غلط نتائج جاری ہونا پاکستان کے تعلیمی نظام کی قلعی کھول رہا ہے: تجمل حسین

مقتدر طبقہ تعلیم دشمن، تعلیمی نظام میں پائی جانیوالی خرابیاں دور کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر تجمل حسین نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ پر غلط نتائج جاری ہونا پاکستان کے تعلیمی نظام کی قلعی کھول رہا ہے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ احتجاج کرنے والے بچوں پر لاٹھی چارج اور تشدد ظلم کی انتہا ہے، گرفتار طلبہ کو فوراً رہا کیا جائے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ناکام ہو چکی ہیں، تعلیمی نظام کو مذاق بنا دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عبدالغفار مصطفوی، ضمیر مصطفوی اور دیگر طلبہ قائدین بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈ کے ذمہ دران کے خلاف فوری سخت ترین کارروائی کی جائے تا کہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کی دوبارہ جرات نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار طلبہ کو فوری رہا کیا جائے۔ تجمل حسین نے کہاکہ تعلیمی بجٹ حکومت کی ترجیحات کو واضح کر رہا ہے۔ مقتدر طبقہ تعلیم دشمن ہے اور تعلیمی نظام میں پائی جانیوالی خرابیاں دور کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ غلط نتائج جاری کرنیوالے نظام کو جڑ سے اکھاڑنا چاہتی ہے۔

تبصرہ