مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فتح پور کا اجلاس

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فتح پور کا خصوصی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایم ایس ایم فتح پور کے سٹی صدر حافظ عمیر مصطفوی نے کی۔ اجلاس کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ جس کے بعد شرکاء نے مختلف امور پر اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فتح پور کی کارکردگی مزید بہتر بنانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے آل پاکستان طلبہ اجتماع کی بھرپور تیاریوں کے حوالے سے بھی طلبہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس اجتماع کو کامیاب بنانے میں زیادہ سے زیادہ اپنا کردار ادا کریں۔ اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا، حافظ عمیر مصطفوی نے اختتامی دعا کرائی۔

تبصرہ